صدر کے انکار پر سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر کے انکار پر قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کر لیا گیا، سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس جمعرات صبح 10 بجے طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس آرٹیکل 91 کی شق ٹو کے تحت بلایا ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسروں اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی، صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری مسترد کرکے واپس بھیج دی تھی۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ پہلےخواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کو مکمل کیا جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیصلہ کیا تھا صدر کے سمری مسترد کرنے کے باوجود اجلاس 29 فروری کو ہوگا، اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں