پڑوسیوں سے تنگ نوجوان نے میوزک ہیک کرنے والا سسٹم بنا لیا

نیو یارک:(ویب ڈیسک ) ٹینکنالوجی کے ماہر نوجوان نے پڑوسی سے تنگ آکر میوزک ہیک کرنے والا سسٹم تیار کرلیا

اس پروگرام کے ذریعے جو پڑوسی اونچی آواز میں میوزک سننے کے عادی ہیں ان کے بلیوٹوتھ سپیکر کو بھی ہیک کر سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کے ماہر رونی باندنی نے اپنے پڑوسی کے روزانہ کے مخصوص گانوں سے تنگ آ کر پڑوسی کا میوزک سسٹم ہی ہیک کر لیا ہے۔

دراصل رونی کے پڑوسی ایک مخصوص Reggaeton میوزک کو بلند آواز میں سننا پسند کرتے ہیں، جبکہ رونی اپنے پڑوسی کی اس عادت سے تنگ آ چکے تھے، اگر بات ایک دو دن کی ہوتی، تو رونی برداشت کر بھی لیتے۔

ایسے میں رونی کے پاس 2 آپشز تھے، یا تو وہ پڑوسی سے جا کر التجا کرے اور اسے میوزک کی آواز کم کرنے کی درخواست کرے، دوسرا یہ کہ وہ ایک ایسا پروگرام تیار کرے جو خاموشی سے بنا کچھ بتائے ان کا میوزک سسٹم ہی خاموش کرا دے۔

رونی باندنی نے دوسرے آپشن پر عمل درآمد کیا اور ایک پروگرام Raspberry Pi-powered تیار کر لیا ہے، جس نے پڑوسی کا میوزک سسٹم ہی ہیک کر لیا ہے۔

اس پروگرام میں بلوٹوتھ جیمنگ ڈیوائس موجود ہے، جسے Raspberry Pi 3 B+ کا نام دیا گیا ہے، جو کہ DFRobot OLED ڈسپلے پینل کے ساتھ موجود ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہےکہ اس میں 128x 32px موجود ہے، جبکہ آڈیو یو ایس بی مائیکروفون سے سنی جا سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں