لندن میں پہلی بار اونٹوں کے رقص کا شوٹ، شہری دیکھنے امڈ آئے

لندن:(ویب ڈیسک)برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی مصروف شاہراہ پر پہلی بار اونٹوں کے میوزک پر رقص کا ویڈیو شوٹ کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ دیکھنے پہنچ گئی۔

اونٹوں کا مالک اور ٹرینڑ اے بی ہیممرویلی جب اپنے دو اونٹوں کے ساتھ نیوہیم سٹریٹ مشرقی ہیم میں پیدل پہنچے تو اسی دوران لوگ ان کے گرد جمع ہونا شروع ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے شہریوں کا رش بڑھتا گیا۔

لندن کی سڑک پر پہلی پر اونٹوں کا جوڑا دیکھنے لوگ نہ صرف خود آئے بلکہ بچوں کو بھی ساتھ لائے جو باری باری اونٹ پر سوار ہو کر تصاویر بھی بنواتے رہے۔

ویڈیو شوٹ کے دوران ٹرینٹر نے میوزک پر دونوں اونٹوں کا رقص بھی دکھایا جس سے موقع پر موجود لوگ اور ان کے بچے بھی خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ شرکا بھی میوزک کے ساتھ رقص کرتے نظر رہے، اسی دوران روڈ پر رش کے باعث ٹریفک کی آمدوروفت بھی سست روی کا شکار رہی۔

بعدازاں شرکا نے اپنی موبائل سے بنائی گئی اونٹوں کے رقص کی ویڈیو کو سوشل رابطوں کی سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا، جس پر کچھ صارفین نے اسے مذاق اور کسی نے اسے بہترین تفریح کا نام دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں