جرم ثابت ہونے پر سیاسی کارکن شکیل عرف بنارسی کو دو مرتبہ سزائے موت

کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پیپلز پارٹی کے کارکن اعجاز مشکا کے قتل کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سیاسی جماعت کے کارکن شکیل عرف بنارسی کو دو مرتبہ سزائے موت سنا دی۔

عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر 5 ملزمان کو بری کر دیا، یاد رہے کہ شکیل عرف بنارسی نے 12 سال قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اعجاز مشکا کو قتل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں