کراچی میں بیوی نے شوہر قتل کرکے لاش کچرا کنڈی پر پھینک دی

کراچی(ویب ڈیسک)بیوی نے شوہر قتل کرکے لاش کچرا کنڈی پر پھینک دی۔

پی آئی بی تھانے کے سٹیشن انویسٹی گیشن افسر کے مطابق مقتول فیضان کے قتل میں ملوث اس کی بیوی آرزو اور سسر نعیم کو گرفتار کر آلہ قتل خنجر برآمد کرلیا گیا ہے۔

مقتول گارڈن کا رہائشی تھا اور ویلڈنگ کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ مقتول فیضان کو اس کی بیوی نے لسی میں نیند کی گولیاں دے کر بے ہوش کیا جس کے بعد ملزمہ اور اس کے والد نے چھریوں کے وار کرکے فیضان کو قتل کردیا، قتل کے بعد لاش کو کمبل میں لپیٹ کر موٹر سائیکل کے ذریعے پرانی سبزی منڈی لے جا کر کچرا کنڈی میں پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیضان اور آرزو کی شادی ڈیڑھ سال قبل ہوئی تھی، ملزمہ کا کہنا ہے کہ فیضان مارپیٹ کرتا تھا اس وجہ سے والد کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کا منصوبہ بنایا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں