چیمپئنز ٹرافی: لاہور، کراچی اور پنڈی سٹیڈیم کو نئی شکل دینے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی نئی شکل تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم پر نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد کام شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ نیشنل سٹیڈیم کو بھی اس طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی جلد نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کریں گے، محسن نقوی کے دورے کے بعد کراچی سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کا حتمی پلان تیار ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں ہاسپٹیلٹی باکسز اور فکسڈ کرسیاں لگائی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں