وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب پیر کو، دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے 32 ویں وزیراعظم کی حلف برداری تقریب پیر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی حلف برداری تقریب 4 مارچ دوپہر3 بجے ایوان صدر میں شیڈول ہے، تاحال پروگرام کے تحت صدر مملکت نئے منتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیں گے، اتوار کو قومی اسمبلی میں منتخب وزیراعظم کو وزیراعظم کی سکیورٹی دی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی حلف برداری تقریب کیلئے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے، آرمی چیف اور دیگر سروسز چیف وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے، وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور نگران وزیراعظم بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔

نامزد صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب کے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے، ن لیگ کے پارٹی عہدیدار اور دیگر بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں