جوبائیڈن امریکا کے دوبارہ صدر بننے میں ناکام ہوں گے یا نہیں؟ سروے جاری

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن امریکا کے دوبارہ صدر بننے میں ناکام ہوں گے یا نہیں؟ امریکی جریدے ٹائمز نے سروے جاری کردیا۔

سروے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بڑھنے لگا ہے، اڑتالیس فیصد ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ اور 43 فیصد جوبائیڈن کو ووٹ دینے کے حامی ہیں، ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد بھی جوبائیڈن کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہے۔

جاری کردہ سروے میں مزید بتایا گیا کہ ڈیموکریٹس کے ووٹرز جوبائیڈن کے بجائے کسی اور کو صدارتی امیدوار دیکھنے کے خواہش مند ہیں، امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہوگا، جوبائیڈن کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کا سیلاب روکنا چیلنج ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں