عارف والا: دیرینہ دشمنی پر پھل فروش کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

عارف والا: (دنیا نیوز) عارف والا میں دیرینہ دشمنی پر پھل فروش کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قتل کا افسوسناک واقعہ عارف والا کے علاقے تحصیل روڈ پر پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے پھل بیچنے والے شخص کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، متاثرہ شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

واقعے کی بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا، مرنے والے شخص کی شناخت اشرف کے نام سے ہوئی، پولیس نے مزید قانونی کارروائی کیلئے لاش مردہ خانے منتقل کر دی، لواحقین کی درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں