رواں ماہ مہنگائی 22.5 سے 23.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 22.5 فیصد سے 23.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، اگلے ماہ مہنگائی مزید کمی سے 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہر گزرتے مہینے پاکستان کی اکنامک اور مالی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ سے 1.1 ارب ڈالر کی اگلی قسط آئندہ ماہ مل جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں