مانسہرہ: آسمانی بجلی گرنے سے دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

مانسہرہ: (دنیانیوز) اوگی گوریا کے جنگلات میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بجلی گرنے کا واقعہ ضلع بٹگرام کے جنگلات میں پیش آیا جہاں چرواہے کم سن بچے سمیت مویشی چرا رہے تھے کہ آسمانی بجلی گر گئی۔

واقعے کے نتیجے میں احمد، شکیل اور شفیق جاں بحق جبکہ کم سن بچہ صدیر زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے شہر نوشکی کے علاقے کلی مچی گلنگور میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں ، آسمانی بجلی کی زد میں آ کر متعدد مویشی بھی ہلاک ہوگئے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں