سندھ ہائیکورٹ نے 21 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے 21 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

رات گئے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذکاء اللہ ابڑو کا گمبٹ سے گھوٹکی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عباس سیال کا اوباڑو سے ٹنڈوالہ یار، جاوید حسین کا لاڑکانہ سے اوباڑو، غوث علی جیلانی کا کراچی ساؤتھ سے گمبٹ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ راجیش جندر راجپوت کا شکارپور اور غلام رضا کا سکھر سے کشمور تبادلہ کر دیا گیا۔

عبدالستار سومرو کو کشمور سے شہید بینظیر آباد، حافظ الرحمان کو شہید بینظیر آباد سے کراچی ایسٹ، ایڈیشنل سٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نوید اصغر شیخ کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ہائیکورٹ، غلام مرتضیٰ کو کراچی سینٹرل، سارہ جونیجو کو کراچی سینٹرل سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر، شہناز بویو کو ڈسٹرکٹ ملیر سے ڈسٹرکٹ ایسٹ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مہڑ نوید احمد کو کراچی ساؤتھ کا جج لگا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق منظور علی خمیسانی کا سکھر سے کراچی ایسٹ، ذوالفقارعلی میمن کراچی ویسٹ سے حالہ، عبدالظہور کا کراچی ایسٹ سے مورو، اویس احمد کا مورو سے سکرنڈ، عزیز الرحمان جونیجو کا حیدر آباد سے کراچی ایسٹ، ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن سکندر امیر کا ملیر، اشفاق احمد کا ٹنڈو آدم سے سجاول، عبدالقادر کا سجاول سے کراچی ویسٹ تبادلہ کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں