حسن علی کی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے انگلینڈ یاترا

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے انگلینڈ چلے گئے۔

حسن علی انگلینڈ میں واروکشائر کی جانب سے کاؤنٹی سیزن کھیلیں گے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران حسن علی کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا منتظر ہوں، اچھے سیزن کے لیے پر امید ہوں، حسن علی نے مداحوں سے اپیل کی کہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ حسن علی کاکول فٹنس کیمپ کی وجہ سے تاخیر سے انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں اور فاسٹ باؤلر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی 20 سکوڈ کا حصہ بھی نہیں ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں