بہاولنگر واقعہ: پنجاب حکومت نے جوائنٹ انکوائری کمیٹی قائم کردی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے بہاولنگر واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ بہاولنگر واقعہ پر سوشل میڈیا پر اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی، مفاد پرستوں کو ملکی خدمت کرنے والی تمام فورسز کے درمیان موجود اتحاد اور تعاون کے جذبے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ سکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم واقعہ کے حقائق معلوم کرکے ذمہ داری کا تعین کرے گی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولنگر واقعہ پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ آر پی او بہاولپور اور آرمی کی مقامی کمانڈ نے علاقے کا دورہ کیا، دونوں اداروں نے مل کر معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں