اے ایس ایف افسر کا بچی سے ناروا سلوک، ایوی ایشن ڈویژن نے رپورٹ طلب کرلی

کراچی : (دنیا نیوز) ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز کے افسر کا بچی سے ناروا سلوک کا معاملہ، ایوی ایشن ڈویژن نے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ اے ایس ایف افسرکے ناروا رویے کا واقعہ 10 مارچ کو جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایوی ایشن ڈویژن نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ انٹرنیشنل آرائیول پر پیش آیا جہاں بیرون ملک سے آنیوالے باپ کو ملنے کیلئے آگے بڑھنے والی کمسن بچی کو اے ایس ایف کے افسر نے بالوں سے پکڑ کر ایک طرف پھینک دیا تھا۔

اے ایس ایف کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو پرانی قرار دیا گیا تھا تاہم ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے نوٹس پر اے ایس ایف افسر اور دو اہلکاروں کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق بچی کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے افسر کو سخت ترین سزا کوٹ مارشل کئے جانے کا امکان ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں