روپے کی تنزلی، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کے بھاؤمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 29 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ انٹربینک میں عید سے قبل کاروباری روز میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 80 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں