فیض آباد دھرنے پر پولیس ایکشن ہمارے نہیں عدالت کے حکم پر ہوا تھا: شاہد خاقان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے وقت وزیراعظم تھا ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے پاس فیض آباد دھرنے کا کوئی ثبوت نہیں، دھرنا کمیشن کے اکثر سوالات کا سر پیر نہیں تھا، پنجاب حکومت نے فیض آباد دھرنے میں رکاوٹ نہیں ڈالی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو فیض آباد دھرنا رپورٹ مسترد کر دینی چاہئے: خواجہ آصف

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہے کہ پولیس ایکشن ہمارے نہیں عدالت کے حکم پر ہوا تھا، ہم نے کہا تھا کہ دھرنا چلنے دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں