وزیر اعظم سے چیئرمین شنگھائی الیکٹرک گروپ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین شنگھائی الیکٹرک گروپ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں شنگھائی الیکٹرک کے مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ شنگھائی گروپ تھرکول مائن ڈویلپمنٹ میں 1320 میگا واٹ کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ معاشی اشتراک کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، چینی ماہرین کی سکیورٹی میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے چینی کمپنیوں کو کوئلے کی کان کنی کے منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں