بدر شہباز وڑائچ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے بدر شہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔

کابینہ ڈویژن نے بدر شہباز واڑئچ کی وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بدر شہباز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری اور طویل عرصے سے میڈیا ٹیم کے مرکزی رُکن بھی ہیں۔

یاد رہے کہ بدر شہباز گزشتہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران بھی وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں