اسحاق ڈار سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، خطے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

قائم مقام ترجمان امریکی مشن کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امریکی عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں