ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) مسجد نبوی میں گزشتہ ہفتے 55 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد میں آنے والے لوگوں کی آمد سے متعلق بتا دیا۔

مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی کے مطابق پچھلے ہفتے 55 لاکھ 48 ہزار 288 لوگوں کی مسجد نبوی میں آمد ہوئی، جبکہ 6 لاکھ 77 ہزار سے زائد لوگوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔

ریاض الجنہ میں 2 لاکھ 59 ہزار مردوں اور 1 لاکھ 30 ہزار 832 خواتین نے نماز ادا کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں