ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے ضمنی الیکشن کیلئے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کی، حکومت کا دفعہ 144 نافذ کرنے کا عمل غیرقانونی قرار دیا جائے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نئی درخواست ہے کہ کیس کو 2 رکنی بنچ کیلئے منظور کیا جائے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ اگلے ہفتے کا وقت دے دیتا ہوں، آ کر بحث کر لیں، عدالت نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں