عامر جمال کا کاؤنٹی چیمپئن شپ کیلئے ورکشائر سے معاہدہ

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے برمنگھم پہنچ گئے۔

عامر جمال نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے ورکشائر کو جوائن کر لیا، وہ آنے والے میچ میں ناٹنگھم شائر کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

آل راؤنڈر کی خدمات کاؤنٹی کلب نے ملٹی فارمیٹس کے لیے حاصل کی ہیں، اس کے ساتھ وہ ٹی 20 بلاسٹ میں بھی ورکشائر کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ عامر جمال کو نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹی 20 سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور وہ جولائی کے اختتام تک ورکشائر کو کاؤنٹی چیمپئن شپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں