روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کی روز بروز بڑھتی قیمت سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 9 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 63 پیسے کا اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں