وزارت منصوبہ بندی نے رواں مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت منصوبہ بندی نے رواں مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 10 ماہ میں 353 ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے، رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کے تحت 940 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے 508 ارب روپے جاری کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 254 ارب 75 کروڑ روپے ، نیشنل ہائی وے کے ترقیاتی منصوبوں پر 10 ماہ میں 57 ارب 70 کروڑ روپے ، این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں پر 38 ارب 80 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 52 ارب روپے ، صوبوں، گلگت بلتستان و کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں پر 55 ارب روپے ، کابینہ ڈویژن کے منصوبوں پر 10 ماہ میں 43 ارب 56 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 24 ارب روپے ، وزارت مکانات و تعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں پر 10 ماہ میں 13 ارب 45 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں