ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں:ڈونلڈ بلوم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے ہیوبرٹ ہمفری ایلومنائی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمفری ایلومینائی اپنی کمیونیٹیز، پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں امریکی سفیر نے ایلومینائی سے کہا کہ آپ میں سے ہر ایک کو اس کانفرنس کے لیے چنا گیا کیونکہ آپ نے سماجی ذمہ داری کے عزم کا مظاہرہ کیا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ آپ دنیا کے سب سے بڑے چیلنجوں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، تنازعات کو حل کرنے، مساوی حقوق کی فراہمی اور صحت عامہ کو فروغ دینے میں مدد کر رہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں