حساس ادارے کا اہلکار بن کر شہری سے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) حساس ادارے کا اہلکار بن کر شہری سے بھتہ مانگنے والا ملزم حراست میں لے لیا گیا، جعلی کارڈ اور پستول برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری عامر نے تھانہ ملیر کینٹ میں درخواست دی کہ ایک شخص اسے حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے بھتہ مانگ رہا ہے جس پر ایس ایچ او ملیر کینٹ نے کارروائی کر کے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزم سے بھتے کی رقم، ایک عدد پستول، حساس ادارے کا جعلی کارڈ برآمد کر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت خیر محمد بگھیو کے نام سے ہوئی، ملزم کیخلاف بھتہ خوری و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تقتیش کیلئے ایس آئی یو سی آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں