خیبرپختونخوا میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کااعلان

پشاور:(دنیا نیوز ) خیبرپختونخوا میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ گلیات میں ایڈونچر تھیم پارک کا افتتاح کردیا، خیبرپختونخوا میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹرسروس کا آغاز کررہے ہیں، ہیلی کاپٹرسروس کا آغاز چترال کے سیاحتی مقامات سے ہوگا،دیگرسیاحتی مقامات پر بھی ہیلی کاپٹر سروس دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر کو سیاحت میں سرمایہ کاری پرمکمل سپورٹ کریں گے،ٹورازم پولیس کیلئے گاڑیاں اور موٹرسائیکل فراہم کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں