تالاب میں نہاتے ہوئے 6 بچے ڈوب گئے، 2 جاں بحق، 4 کو بچالیا گیا

علی پور چٹھہ: (دنیا نیوز) فش فارم کے تالاب میں نہاتے ہوئے 6 بچے ڈوب گئے۔

افسوسناک واقعہ بستی عیسائیاں کے قریب مچھلی فارم کے تالاب میں پیش آیا جہاں شدید گرمی سے بچنے کیلئے نہاتے ہوئے 6 بچےتالاب میں ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد بروقت پہنچ کر 4 بچوں کو زندہ بچا لیا جبکہ 2 زندگی کی بازی ہار گئے۔

تمام بچوں کی عمریں 6 سے 7 سال کے درمیان ہیں، ایک بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ باقی 3 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں