اسلام آباد سے سکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد سے سکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ٹیک آف کے فوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، ٹیک آف کے بعد طیارے کا لینڈنگ گیئر کلوز نہ ہوا، پرواز پی اے 251 کے کپتان نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ طیارے نے اسلام آباد کی فضا میں دو چکر لگائے اور اس کے بعد بحفاظت لینڈنگ کی، نجی ایئرلائن کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں