ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کہہ دیا سیاستدان آپس میں بات کریں: رانا ثنا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیاستدان آپس میں بات کریں ہم سے بات کرنے کا کیا تعلق ہے۔

سابق وفاقی وزیر راناثنااللہ نے کہا کہ مذاکرات کا معاملہ2014ء سے بند گلی میں ہے، پی ٹی آئی حکومت میں ہم دوبار ملاقات کے لئے انتظار میں رہے۔

راناثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی بڑی وجہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ وہ سیاستدانوں کیساتھ بات کرنے کو تیار نہیں، ججز کا خط لکھنا کافی ہے کہ ایسا لائحہ عمل بن جائے کہ ادارے ایک دوسرے کی حدود میں مداخلت نہ کریں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال سب کے لئے ہی درست نہیں، ڈیڈ لاک ختم کرنا چاہئے، ہماری طرف سے کوئی انا یا ہٹ دھرمی نہیں دوسری طرف سے ہے، اپنے دور میں میرا گھر گرانے کے لئے انہوں نے بڑے جتن کئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات ہیں تو گرایا جانا چاہئے، ہم مذاکرات کی بات کریں تو وہ آگے سے گالیاں دیتے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں