یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کیلئے گھی کے نرخوں میں کمی ہوئی، بی آئی ایس پی صارفین کیلئے فی کلو گھی 375 روپے میں دستیاب ہوگا، عام صارفین کیلئے بھی گھی کی فی کلو قیمت میں 18 روپے کمی کی گئی۔

جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا عام صارفین کو گھی 463 روپے فی کلو کے بجائے 445 روپے فی کلو میں مہیا کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں