وفاقی وزیر خزانہ سے احتصالات پاکستان کے چیئرمین کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے احتصالات انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین عبدالرحمان الرحیم النوریانی نے ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی سی ایل، یو فون کے صدر اور سی ای او حاتم بماطرف بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ترجمان وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ اس موقع پر وزارت خزانہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں