عدت میں نکاح: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدت کے دوران نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند اپیلوں پر آج محفوظ فیصلہ سنائیں گے، معزز عدالت نے 23 مئی کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے سزا کیخلاف عدالت میں اپیل دائر کی تھی، عدالت نے فیصلے کیلئے 29 مئی کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں