کراچی: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 4 ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 4 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، اس دوران سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے والے ملزم سمیت 3 کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم علی عرف النو سے اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

دوسری جانب پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، اس دوران کھوکھر آپار سے مفرور ملزم حراست میں لے لیا گیا، ملزم مشاہد موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ادھر کراچی کے علاقے ناظم آباد کے کاٹھیاواڑی محلے میں پولیس نے گرینڈ کامبنگ سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں لیاقت آباد ڈویژن کے ایس ایچ اوز، لیڈیز سرچر، انٹیلی جنس سٹاف اور پولیس موبائل نے حصہ لیا، اس دوران تلاش ڈیوائس کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں