کینیا: ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرے، پولیس کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

کینیا: (ویب ڈیسک) ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے 10 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

کینیا میں حکومت کی مجوزہ ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکڑوں مظاہرین نے دارالحکومت نیروبی میں پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور عمارت میں گھس کر مختلف حصوں میں آگ لگا دی، اس موقع پر پولیس کی براہ راست فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپیں چلائیں، مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں