کراچی: مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں دو مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پل پر گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت 52 سالہ شیراز کے نام سے ہوئی، ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے قریب گھر کی بالائی منزل سے گر کر خاتون جاں بحق ہو گئی، مرنے والی خاتون کی عمر 63 سال بتائی گئی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں