ماؤ نواز باغی ہتھیار ڈال دیں یا حملے کیلئے تیار ہوجائیں: بھارت کی دھمکی
نیودہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ وسطی ہندوستان کے جنگلوں میں موجود ماؤ نواز باغی ہتھیار ڈال دیں یا ایک ہمہ گیر حملے کے لئے تیار ہوجائیں۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے شہریوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے بعد کہا کئی لوگ مرکزی دھارے میں شامل ہو چکے ہیں اور آپ کو بھی ہو جانا چاہئے، اس لئے میں کہتا ہوں کہ دستبردار ہو جائیں اور ہتھیار ڈال دیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے ہماری بات نہ مانی تو ہم ایک ہمہ گیر مہم شروع کریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے، انہوں نے مزید کہا حکومت کو 2026ء کے اوائل تک نکسلائٹ تحریک کو ختم کر دینے کی توقع ہے۔