امریکہ: برفانی طوفان سے کئی ریاستوں میں مزید تباہی، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا مسلسل غیر یقینی موسم کی زد میں رہا، برف باری اور طوفانی بگولوں کا سلسلہ بھی جاری رہا، متعدد ریاستوں میں تباہی مچ گئی، ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
طوفانی ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، سیکڑوں بجلی سے محروم ہوگئے، آرکنساس، ٹینیسی، الینوئے، انڈیانا، ایلابامہ اور مسیسیپی کی ریاستوں میں تباہی ہوئی۔
ہنگامی حالات کے باعث 200 پروازیں منسوخ، 8 ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئیں۔،