طالبان حکومت کا خواتین کو ملازمت دینے والی این جی اوز بند کرنے کا اعلان
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو ملازمت دینے والی تمام ملکی اور غیرملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان کی وزارت اقتصادیات نے کہا کہ جو این جی او حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کرے گی ایسی این جی اوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس ختم کردیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق دو سال قبل طالبان حکومت نے این جی اوز سے خواتین ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے گزشتہ روز افغانستان کی طالبان حکومت نے رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں بنانے پر پابندی عائد کردی جہاں سے خواتین کے استعمال کی جگہوں پر جھانکا جاسکے۔