شام میں مغربی اجارہ داری سے ایرانی شکست کا دروازہ نہیں کھلتا: ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام میں بشارالاسد کے بعد مغربی اجارہ داری سے ایرانی شکست کا دروازہ نہیں کھلتا۔

ایرانی وزارت دفاع کے عہدیدار نے کہا ہے کہ دشمنوں کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ شام پر کنٹرول ہمارے ملک کی شکست کا باعث بنے گا، ایران دمشق میں نئی حکومت کے ساتھ تعاون اور احتیاط کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران شام میں کسی بھی عوامی حکومت کی حمایت کرے گا، اندرونی اور بیرونی تنازعات کا مقابلہ کرنے میں ایرانی عوام کا کوئی ثانی نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں