یو اے ای کا رواں سال جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کو وسعت دینے کا عزم
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے 2025 میں جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت، ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات 2025 میں جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (CEPAs) میں مزید ممالک کو شامل کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ یو اے ای اور اس کے عالمی تجارتی شراکت داروں کے لیے فوائد کو زیادہ سے زیادہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدے بین الاقوامی تجارت کے اصولوں کو مضبوط کریں گے، پائیدار ترقی کو فروغ دیں گے، سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے اور اشیا، خدمات اور دوبارہ برآمدات کے مواقع کو وسعت دیں گے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یو اے ای کے CEPAs پروگرام کا مقصد دنیا بھر میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے شراکت داریاں بڑھانا ہے، تاکہ یو اے ای کو غیر تیل اشیا اور خدمات کے لیے ایک مرکزی گیٹ وے اور عالمی کاروبار اور سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر پیش کیا جا سکے۔