نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کا جمی کارٹر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کا اعلان

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں سابق امریکی صدر کی رہائش گاہ میں نئے سال کی تقریب میں شرکت کے دوران رپورٹر نے ان سے پوچھا کیا وہ9 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل کیتھیڈرل میں سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر ٹرمپ نے کہا کہ ضرور، میں شرکت کروں گا۔

نومنتخب امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں مدعو کیا گیا ہے، واضح رہے کہ نئی امریکی کانگریس کی حلف برداری کے بعد ایوان نمائندگان جمعہ کو سپیکر کا انتخاب کرنے والا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں