شوبز انڈسٹری میں مجھ پر بال کٹوانے پر زور دیا جاتا ہے: نعیمہ بٹ
لاہور: (ویب ڈیسک) خوبصورت اور لمبے بالوں والی پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے انڈسٹری میں بال کٹوانے پر زور دیا جاتا ہے لیکن میں اپنے بال کسی صورت نہیں کٹواؤں گی۔
نعیمہ بٹ کے لمبے، خوبصورت بال سب کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، اس حوالے سے اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں میرے بالوں کا مسئلہ رہا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے کئی بار کہا گیا کہ بال کٹوا لیں، سٹائلنگ کا مسئلہ ہوتا ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ اگر آپ بال کٹوالیں گی تو تھوڑی ماڈرن لگیں گی لیکن میں ان مشوروں پر کان نہیں دھرتی کیونکہ مجھے اپنے بال بہت پسند ہیں اور مجھے لگتا ہے بال میرے لیے بہت خاص ہیں۔
نعیمہ بٹ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ میرے گھٹنے تک لمبے بال تھے، دل پر پتھر رکھ کر میں نے بہت تھوڑے سے بال کٹوائے ہیں، اپنے بال مزید چھوٹے نہیں کرواؤں گی۔