شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی فلم ’’ویر زارا‘‘ کا ری ریلیز پر ڈیڑھ کروڑ کا بزنس
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی مشہور فلم ’’ویر زارا‘‘ نے ری ریلیز پر ڈیڑھ کروڑ کا بزنس کرلیا۔
لیجنڈری ہدایتکار یش چوپڑا کی 2004ء میں بنائی گئی فلم ’’ویر زارا‘‘ بیس برس بعد دوبارہ ریلیز کی گئی ہے اور اس نے عالمی سطح پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا۔
پریتی زنٹا، شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کے مرکزی کرداروں پر مبنی یہ رومانوی کہانی ایک بار پھر سینما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے، فلم تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق ’ویر زارا‘ نے جمعہ کو 20 لاکھ، ہفتے کو 32 لاکھ اور اتوار کو 38 لاکھ روپے کمائے۔
اسی طرح ہفتے بھر میں فلم نے مجموعی طور پر 1.57 کروڑ روپے کا ڈومیسٹک بزنس کیا ہے۔
واضح رہے کہ فروری 2024ء میں ’ویر زارا‘ کی پہلی ری ریلیز پر فلم نے 0.30 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا، جس کے بعد اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔