یکم جولائی سے پٹرولیم لیوی میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں: وزارت خزانہ

اسلام آؓباد :(ویب ڈیسک ) ترجمان وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے پٹرولیم لیوی میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔

یکم جولائی سے پٹرولیم لیوی میں اضافے کی خبریں زیر گردش تھیں ، تاہم ترجمان وزارت خارجہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یکم جولائی سے پٹرولیم لیوی میں اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے، لیکن پٹرولیم لیوی میں یکم جولائی سے اضافہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی اور مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ سے آگاہ ہیں، عوام افواہوں پر یقین نہ کریں۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پٹرولیم لیوی سے متعلق ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم حکومت وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں