ضم اضلاع سمیت صوبے کیساتھ امتیازی سلوک جاری ہے: مزمل اسلم

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ضم اضلاع سمیت خیبر پختون خوا کے ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے۔

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی پر ضم اضلاع کے ملازمین کی تنخواہوں کا 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ ہے۔

مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اس کے باوجود وفاقی حکومت 66 ارب روپے ضم اضلاع کو دے رہی ہے، وفاق نے آزاد کشمیر کے فنڈز 70 ارب روپے سے بڑھا کر 107 ارب روپے کر دیئے ہیں۔

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے فنڈز 51 ارب روپے سے بڑھا کر 68 ارب روپے کر دیئے گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو اس صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں