دیپالپور: تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، 2 شدید زخمی

دیپالپور: (دنیا نیوز) دیپالپور میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ دیپالپور کے علاقے چوک شہیداں کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں