بھارت کی معروف کامیڈین سٹار بھارتی سنگھ کا یوٹیوب چینل ہیک

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف کامیڈین اسٹار بھارتی سنگھ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا۔

بھارتی سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں شوہر کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ کسی نے ہمارا یوٹیوب چینل ’بھارتی ٹی وی نیٹ ورک‘ ہیک کرلیا ہے۔

کامیڈین کے شوہر نے کہا کہ ہیکر نے چینل کا نام بھی تبدیل کردیا ہے، ہم نے چینل پر اپنا نیا پوڈکاسٹ اپلوڈ کرنا تھا، سب کچھ تیار تھا اور کسی نے ہمارا چینل ہیک کرلیا۔

اُنہوں نے یوٹیوب انڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا چینل ریکور کرنے میں مدد کی جائے تاکہ وہ مزید نقصان سے بچ سکیں۔

جوڑے نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ کو چینل واپس لینے کا کوئی طریقہ معلوم ہے تو براہِ کرم، ہمیں میسج کریں، بھارتی سنگھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یوٹیوب انڈیا کے نام نوٹ بھی جاری کیا جس میں اُنہوں نے ایک بار پھر چینل کی ریکوری کے لیے اپیل کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں