وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پرانعامی رقم 6 گنا بڑھا دی

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پرانعامی رقم میں 6 گنا اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کردی، نادہندگان سے وصولی پرانعامی رقم 5سے بڑھا کر 30فیصد کردی گئی، فیصلے سے ڈسکو عملہ، سول انتظامیہ، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے وارے نیارے ہوگئے۔

وفاقی کابینہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے انعامی رقم کی حد 5سے 7فیصد تک مقرر کرنے کی سفارش کی تھی، بجلی چوری کا سراغ لگانے پرکم ازکم وصولی شرح 100کی بجائے 80فیصد کردی گئی ۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کو ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل کرنے کی بھی توثیق کردی جبکہ پاور ڈویژن کو رقم کی ادائیگی کیلئے گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں